جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام یاسر حسین نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز بھی موجود ہیں۔

دلچسپ ویڈیو میں اقرا عزیز اور یاسر حسین ایک ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اقرا کہتی ہیں کہ ’غریب آدمی شادی سے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ غریب ہو۔‘

یاسر حسین کہتے ہیں کہ ’میں نے تو ہزار بار بولا میرے پاس تمہارے سوا کچھ بھی نہیں ہے تم ہی مسکرا کر ہلکا لیتی تھیں۔‘

اداکار کی ویڈیو کو ساتھی اداکارہ ثنا جاوید نے بھی پسند کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا میاں بہت اچھی ویڈیو بنائی رے تم نے یہ ویڈیو میرے کو بہت اچھی لگی۔‘

شوبز جوڑی کی مزاحیہ ویڈیو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور بیٹے کبیر حسین کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

شوبز جوڑی کے ہاں گزشتہ برس 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں