جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حجام نے گاہک کو تھپڑ مار دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک حجام نے گاہک کو تھپڑ مار دیا لیکن اس نے ایسا کیوں کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مسکرانے لگیں گے۔

وائرل ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجام بال کاٹنے کے لیے گاہک کے گلے میں چادر لپیٹ رہا ہے جبکہ ایک دوسرا گاہک بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔

حجام نے جیسے ہی گاہک کے سر سے اسکارف ہٹایا تو اس نے دیکھا کہ وہ گنجا ہے یہ دیکھ کر وہ غصے میں آگیا اور گنجے شخص کو وقت ضائع کرنے پر تھپڑ مارا اور اسے سیلون سے باہر نکال دیا۔

حجام اسے باہر نکالنے کے بعد دوسرے گاہک کے پاس چلا جاتا ہے لیکن وہ بھی اس مزاحیہ واقعے پر مسکرا رہا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں