جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’ہم ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے ہم ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی تماشا لگایا جارہا ہے کچھ فیصلوں نے غیر یقینی پیدا کی اگر ہمیں موقع ملا تو اگلے چند ماہ میں معیشت کو مستحکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے کم ہے جبکہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ڈیم کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا ہے ملک میں انقلاب لانے کا چورن بیچ کرکروڑوں روپے جمع کئے گئے اور فارن فنڈنگ کی مد میں کروڑوں روپے ہتھیائے گئے لوگ پوچھتے ہیں ڈیم ے نام پر پیسے دیے ڈیم کیوں نہیں بنا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامی ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ لی یہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والے اپنی منی ٹریل دینے سے کیوں گھبراتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں