تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے مزید 661 کیسز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 661 کیسز سامنے آ گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 661 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 80 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.29 فی صد رہی۔

ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 171 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 54 ہزار 753 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -