اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے یواے ای میں سیلاب کےباعث جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یواےای میں سیلاب سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ ہوا،سوگوارخاندانوں سےتعزیت اورہمدری کا اظہارکرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کےعوام اورحکومت کےساتھ کھڑاہے،ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کومتاثرہ خاندانوں کی مد دکرنےکی ہدایت کی ہے۔
Grieved to learn about the loss of precious lives, including those of the Pakistani nationals, in the damage caused by floods in the United Arab Emirates. My most sincere sympathies & heartfelt condolences are with the bereaved families.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2022
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وشدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوچکے۔
یواے ای کی وزارت داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق ایشیائی ملکوں سے ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ شہر بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں فیلڈ ٹیمیں اب بھی سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکال رہی ہیں۔