اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے آج نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے کے باعث عوام کو کم ریلیف ملے گا، حکومت کی جانب سے پٹرول پر لیوی میں 5 روپے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔