جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مریم نواز کا وزیر خزانہ سے بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ امید ہے آپ اس مسئلہ کا کوئی حل نکالیں گے۔

- Advertisement -

بعد ازاں ن لیگ کی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میری وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کے مسائل کا حل نکالیں گے انشاء اللہ۔

خیال رہے کہ حکومت نے فنانس بل 2022 میں تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکس ٹیکس لینے کی منظوری دی تھی، جس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 3 تا 20 ہزار سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں