جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

احمد شجاع پاشا نے سنتوش بگٹی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نےالزامات پر سنتوش بگٹی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا.

لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا نے اپنے وکیل اسدمنیر کےذریعے نوٹس بھجوایا ہے میں کہا گیا ہے کہ آپ کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے آپ نےجھوٹ کاجوپلندہ بُنا اس سےآپ کا جھوٹ واضح ہو گیا جھوٹے الزامات رد کرتے ہیں جو آپ نےمیڈیا کو دیے۔

لیگل نوٹس کے مطابق شجاع پاشا اپنے ساتھیوں کےہمراہ عارف نقوی سےدبئی میں صرف ایک بار ملے جب کہ شجاع پاشا عمران خان سےدبئی سمیت پاکستان سےباہر کبھی نہیں ملے، شجاع پاشانےعمران چوہدری سےذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں کی اور کسی بھارتی بزنس مین سے نہیں ملئ۔

- Advertisement -

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسوس ہے آپ نےاس جھوٹے تنازع میں شیخ النہیان کو ملوث کیا، شجاع پاشا شیخ النہیان کی بہت عزت کرتے ہیں شیخ النہیان نےکبھی شجاع پاشاکوبھارتی یااماراتی تاجر سے ملنےکا نہیں کہا میں نےعارف نقوی کو بھی تحائف نہیں بھیجےیہ جھوٹ کاپلندہ ہے سنتوش بگٹی 14 روز میں الزامات واپس لیکر معافی مانگیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں