اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے میں ڈنڈی مارلی۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں 4 روپے 62 پیسے کا اضافہ کردیا۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں صرف 3 روپے 5 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے

- Advertisement -

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے، لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اور کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھی کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو کم ریلیف فراہم کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں