منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نئے بجلی کنکشنز سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ نئے بجلی کنکشنز کے التوا کی وجہ عالمی وبا اور مالی بحران تھے مالی سال کے آخر تک تمام زیرالتوا نئے بجلی کنکشن دیئےجائیں گے۔

وزرات توانائی نےملک بھر میں زیرالتوا بجلی کے نئے کنکشنز کی تفصیلات پیش کر دیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرالتوا بجلی کےنئے کنکشنز کی کل تعداد 1 لاکھ 9ہزار 970 ہے۔

میپکو میں سب سے زیادہ 79ہزار 807 نئے بجلی کنکشن زیرالتوا ہیں۔ لیسکو میں 12ہزار 485 نئےبجلی کنکشن زیرالتوا ہیں۔

گیپکو میں 200 نئے بجلی کنکشن زیرالتوا ہیں۔ فیسکو میں 28، آئیسکو میں 11ہزار 788 اور پیسکو میں 2580 نئے بجلی کنکشن زیرالتوا ہیں۔

ٹیسکو میں 58، حیسکو میں 1508، سیپکو میں 462 اور کیسکو میں 1054 نئے بجلی کنکشن زیرالتوا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں