لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر ہے کہ پاکستان سترہ سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹ میں انگلینڈ کے تاریخی دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
انگلش ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم یہ میچز بیس ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان کھیلے گی۔
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا، پہلا میچ بیس ستمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا بائیس، تیسرا تئیس اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ پچیس سمتبر کو کھیلا جائے گا۔
کراچی کے مطابق انگلش ٹیم لاہور کا رخ کرے گی، جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم میں ستمبر کی اٹھائیس اور تیس تاریخ کو پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
🗓️ 𝐒𝐚𝐯𝐞 𝐭𝐡𝐞 𝐝𝐚𝐭𝐞𝐬
📢 Great news for fans as Pakistan are set to host England after 17 years! 📢
Read more: https://t.co/iyz8N2ZEMu#PAKvENG pic.twitter.com/WX0RkoOwWx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 2, 2022
یاد رہے کہ گذشتہ سال دورہ پاکستان کی تلافی پر انگلینڈ نے سال دو ہزار بائیس میں پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کے دوران دو اضافی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ اعلان اس تناظر میں کیا گیا جب دورہ پاکستان پر موجود نیوزی لینڈ نے میچ سے قبل پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
نیوزی لینڈ بورڈ کے اعلان کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لئے ٹیم کو بھیجنے سے معذرت کرلی تھی، جس پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔