اشتہار

قرض کیلئے پاکستان نے تمام اہداف پورے کرلئے ، آئی ایم ایف کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے تمام اہداف پورے کرنے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تصدیق کی کہ پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کی بحالی کے لیے تمام مقررہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

اسلام آباد میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام اہداف پورے کیے اور 31جولائی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کرآخری ایکشن بھی کردیا۔

- Advertisement -

ایسٹر پریزکا کہنا تھا کہ اب ساتوں اور آٹھویں جائزہ کے مشترکہ ایکشن پورے ہوگئے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بورڈ کے اجلاس تک فنڈنگ ​​کے فرق کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب ودیگر ملکوں سے فنڈز حاصل کرلیے ہیں۔

خیال رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ائی ایف ایف کے تحت 7ویں،8ویں مشترکہ ریویو کے معاملات طے پا گئے، توسیعی پروگرام کے تحت 4ارب 20کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں