اشتہار

صدر مملکت کا آرمی چیف سے رابطہ، افسران اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر علوی نے اس موقع پر شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے ملک و قوم کیلیے شہدا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناس بیٹے بلوچستان میں امدادی کاموں میں مصروف تھے، انہوں نے اپنے فرض کی ادائیگی اور قوم کی خدمت  کیلیے جام شہادت نوش کیا۔ بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار یہ سپوت قوم کے محسن ہیں۔

- Advertisement -

صدر نے گفتگو کے دوران دورہ گوادر سے متعلق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات اور بریفنگ کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ میں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوئی اور اسی سبب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ سانحے میں تمام فوجی افسران اور جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں