تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کشیدگی میں‌اضافہ: چینی وارننگ کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر تائیوان پہنچ گئیں

تائپے: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی وارننگ اور امریکی حکام کی جانب سے موجودہ صورتحال میں تائیوان کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ نظر انداز کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی  پلوسی تائیوان پہنچ گئی ہیں، ان کا طیارہ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں، اس دوران وہ آج تائیوان پہنچی ہیں، جہاں وہ تائیوان کے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی جبکہ پارلیمنٹ کا بھی دورہ کریں گی۔

دوسری جانب اسپیکر نیسنی پلوسی کے دورہ تائیوان کو لے کر چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، امریکا ون چائنہ پالیسی کی پاسداری پر قائم رہے۔

چین کا کہنا تھا کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنےگا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے جاری کشیدگی کو دیکھتے ہوئے امریکی بحریہ نے تائیوان کے مشرق میں 4 جنگی جہاز تعینات کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںچین سے کشیدگی، امریکی بحریہ نے تائیوان کے مشرق میں جنگی جہاز تعینات کردیے

بائیڈن انتظامیہ اور امریکی فوجی حکام نے بھی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت کی ہے، ان کا موقف ہے کہ اس وقت چین اور امریکہ کے درمیان گشیدگی عروج پر ہے اس صورتحال میں تائیوان کا دورہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ تائیوان چین کے ساتھ موجود ایک خود مختار جزیرہ ہے جسے چین اپنا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، تاہم امریکا تائیوان میں چین سے مکمل آزادی کے حامی افراد کی مدد کررہا ہے، چین امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کو جزیرے پر آزادی کے حامی رہنماؤں کیلئے ایک حوصلہ افزا اشارے کے طور پر دیکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -