تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

چین سے کشیدگی، امریکی بحریہ نے تائیوان کے مشرق میں جنگی جہاز تعینات کردیے

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے امریکی بحریہ نے تائیوان کے مشرق میں 4 جنگی جہازتعینات کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے متعلق چین سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے امریکی بحریہ نے تائیوان کے مشرق میں 4 جنگی جہازتعینات کر دیے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچیں گی اور کل صبح تائیوان کی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گی، تاہم تائیوانی وزارتِ خارجہ نے میڈیا کے استفسار پر کہا ہے کہ نینسی پلوسی کی سفری منصوبے پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

دوسری طرف ترجمان چینی دفترِ خارجہ ژاؤ لیژان کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کی خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے، اور ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، امریکا ون چائنہ پالیسی کی پاسداری پر قائم رہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے گزشتہ جمعرات کو تائیوان کے مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھ جانے کے بعد ایک طویل اور واضح گفتگو کی تھی۔

چینی صدر نے جو بائیڈن کو ‘ون چائنا پالیسی’ کی پاس داری کرنے کو کہا، اور دھکمی دی کہ جو آگ سے کھیل رہے ہیں وہ جل جائیں گے۔ دوسری طرف امریکی صدر نے بھی صاف بتا دیا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ اور چین میں بھی جنگ چھڑنے والی ہے؟

واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر اس سے پہلے بھی چین اور امریکا ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کہہ چکے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم ہر صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے تائیوان کی علیحدگی کو روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -