تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا امریکہ اور چین میں بھی جنگ چھڑنے والی ہے؟

بیجنگ: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکا کو خبردار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں، اس سلسلے میں وہ آج سنگاپور پہنچی ہیں، ان کے دورے میں تائیوان کا نام شامل نہیں ہے تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی تائیوان کا دورہ بھی کریں گی، جہاں وہ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

تائیوان اور امریکی حکام نے بھی اسپیکر کے دورے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی تائیوان میں ایک رات قیام کریں گی۔

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی خبروں پر چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کردیا ہے، ترجمان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، امریکا ون چائنہ پالیسی کی پاسداری پر قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنےگا۔

دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ اور امریکی فوجی حکام نے بھی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت کی ہے، ان کا موقف ہے کہ اس وقت چین اور امریکہ کے درمیان گشیدگی عروج پر ہے اس صورتحال میں تائیوان کا دورہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ تائیوان چین کے ساتھ موجود ایک خود مختار جزیرہ ہے جسے چین اپنا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، تاہم امریکا تائیوان میں چین سے مکمل آزادی کے حامی افراد کی مدد کررہا ہے۔

چین امریکی حکام کے تائیوان کے دورے کو جزیرے پر آزادی کے حامی رہنماؤں کیلئے ایک حوصلہ افزا اشارے کے طور پر دیکھتا ہے۔ تائیوان کے معاملے پر اس سے پہلے بھی چین اور امریکا ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کہہ چکے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم ہر صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے تائیوان کی علیحدگی کو روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آگ سے کھیلو گے تو جل جاؤ گے‘ چینی صدر کا تائیوان کے مسئلے پر جوبائیڈن کو جواب

واضح رہے کہ واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لیکن وہ قانون کے مطابق جزیرے کو اپنے دفاع کے لیے وسائل فراہم کرنے کا پابند ہے۔

Comments

- Advertisement -