جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کے دورہ تائیوان پر چین کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے چین کے معاملات میں اندرونی مداخلت قرار دیا ہے، چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو قیمت چکانا ہوگی، ان کا انجام اچھا نہیں ہوگا، امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین جواب میں خودمختاری کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا، امریکا ون چائنہ اصول کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، امریکا نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور چین کا اندرونی معاملہ ہے کوئی اور ملک اس میں جج بننے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کارڈ کھیلنا بند کردے، کسی کو چین کے پختہ عزم اور صلاحیت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں