وفاقی وزارت خزانہ نے جولائی 2022 کی معاشی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 3468 ارب روپے رہا جب کہ ترسیلات زر31.2 ارب ڈالر رہے۔
گزشتہ مالی سال برآمدات 32.5 ارب ڈالر رہیں اور درآمدات 72 ارب ڈالر رہیں۔ گزشتہ مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری 1.8 ارب ڈالر رہی۔
- Advertisement -
زرمبادلہ کے ذخائر 25 جولائی تک 14.3 ارب ڈالر رہے جب کہ 23 جولائی 2021 کو یہ ذخائر 24.8 ارب ڈالر تھے۔
ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 25جولائی 2022 کو229.88 روپے تھا۔ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ23جولائی 2021 کو 162.33 روپے تھا۔
گزشتہ مالی سال ٹیکس آمدن 6126 ارب روپےرہی، نان ٹیکس آمدن 1124 ارب روپے رہی۔