ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘ شاہد خاقان کو پاکستانی وزیر پٹرولیم ہوتے ہوئے بھارت سے لاکھوں ڈالرز ملے’

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان کو پاکستان وزیر پٹرولیم ہوتے ہوئے بھارت سے لاکھوں ڈالرز ملے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارت سے پیسے لینے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو بھارت سے اس وقت لاکھوں ڈالرز ملے جب وہ پاکستان کے وزیر پٹرولیم تھے اور پاکستانی کرنسی میں‌ یہ رقم کروڑوں روپے بنتی ہے۔

شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ بینک کی ٹرانزیکشنز موجود ہیں اور میڈیا کو بھی دی گئی تھیں۔ یہ ہوتی ہے فارن فنڈنگ۔

پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ن لیگ کہتی ہے کہ عمران خان نے 150 ڈالرز کے بدلے کشمیر بیچا، آپ نے کیا خود کو بیچا ہے؟

 

شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم نے بل منظور کیا ہے کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کیسزکی تحقیقات نہیں ہونگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس کا مطلب 50 کروڑ سے کم کرپشن کوئی کرپشن ہی نہیں سمجھی جائے گی۔ ایک ہی قانون بنا دیں کہ کرپشن کوئی جرم نہیں تھا نہ ماضی میں نہ مستقبل میں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں