جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

موسمیاتی تبدیلی : پاکستان میں 1961 کے بعد جولائی کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 1961 کے بعد جولائی کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جولائی میں ہوئی غیر معمولی بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی پر سمری جاری کردی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے 181 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں ، 1961 کے بعد جولائی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 450 جبکہ سندھ میں 308 فیصد سے زائد بارش ہوئی، جولائی میں سب سے  زیادہ بارش کراچی میں پی اے ایف مسرور میں 606 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے پاکستان بھر میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

بارش کے پانی نے کئی دہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، گھر زمین بوس ہوگئے ہیں ، لوگ آسمان تلے بیٹھے مشکلات سے گزر رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔

سڑکیں تا حال زیر آب ہونے کے باعث لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں