تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ڈی ایم کا صدر عارف علوی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان ہوں یا عارف علوی فوری طور پر پارٹی اور صدارت سے استعفیٰ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمٰن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان ہوں یا عارف علوی فوری طور پر پارٹی اور صدارت سے استعفیٰ دیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف فرد جرم ہے۔ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی۔ عمران خان نے ریاست کی عمارت کو زمیں بوس کرنے کیلئے عالمی سطح پر مدد لی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفکیٹ اور ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن جھوٹ پر بہت سے لوگوں کو نااہل قرار دے چکی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخ کے نااہل حکمران ثابت ہوئے ہیں۔ وہ عالمی ایجنڈے پر عالمی امداد حاصل کر کے اقتدار تک پہنچے۔ اب قوم، ہر ادارے اور جماعت کے لیے لازم ہے کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، کیونکہ یہ ریاست کی بقا کا معاملہ ہے اور کوئی دوسرا آپشن نہیں رہا ہے۔ دفاع کے تمام ذمے داران اور تمام تنظیموں کو مل کر ملک بچانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا ممنوعہ فنڈنگ کیس سے ثابت ہوچکا کہ اربوں روپے غیر ملکی ایجنڈے پر لائے گئے۔ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں اس نے اسرائیل او بھارت سے بھی مدد لی۔ دیکھنا چاہیے جن ممالک سے فنڈنگ ہوئی ان کا پاکستان کیلیے کیا نظریہ ہے۔ فنڈنگ سے نظر آرہا ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا تھا اور اسے کیوں پاکستان میں اِن کیا گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں مگر وہ نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے 2013 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پر فیصلہ دیا ہے۔ مدعی ایس بابر بھی ان کی پارٹی کا بانی ممبر تھا انھوں نے استقامت سے مقدمہ لڑا۔ الیکشن کمیشن کو ثبوت انکی حکومت کے دوران اسٹیٹ بینک نے فراہم کیے۔

فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ صرف عمران خان نہیں بلکہ پورا ٹبر مجرم ہے اور پوری پارٹی اس تمام تر جرم کی ذمے دار ہے۔ پی ٹی آئی عہدیداران کو فوری طور پر گرفتار کرنا چاہیے۔ جرائم پیشہ طبقوں کو ملکی سیاست سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے اور پی ٹی آئی کو آئندہ نسلوں کیلئے عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -