اشتہار

’اپنی اداؤں سے شوہر کو قابو کرو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں شازما کی والدہ نے انہیں شوہر کو قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی چوتھی قسط میں دکھایا گیا کہ ’شازما والدہ کو کہتی ہیں کہ اماں گھر پر تو بہت زیادہ خاموشی چھائی ہوئی ہے احسن تو اپنی بیٹیوں سے اتنے شرمندہ ہیں کہ ان سے نظریں نہیں ملا پارہے۔‘

- Advertisement -

وہ کہتی ہیں کہ ’شادی کی ساری تیاریاں پھیکی پڑ گئی ہیں، وہ اپنی بیٹیوں کی مرضی کے بنا سانس تک نہیں لیتے ہیں۔‘
والدہ پوچھتی ہیں کہ ’مجھے یہ بتاؤ احسن کی بیٹیوں کا رویہ تمہارے ساتھ کیسا ہے؟‘

اس پر شازما کہتی ہیں کہ ’کیا بتاؤں آپ کو اتنی خودسر بدتمیز لڑکیاں میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی ہیں، بڑی والی بیلا کچھ سمجھدار ہے لیکن چھوٹی سارہ بہت بگڑی ہوئی ہے اس کی عقل ٹھکانے لگا دوں گی۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ’ان کو چھوڑو اپنے شوہر کو اپنی مٹھی میں کرو اور اپنی اداؤں سے اسے قابو کرنے کی کوشش کرو۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ’وہ پاگل سی‘ ہر پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں
۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں