سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص بلا خوف و خطر بھوکے مگرمچھ کو کھانا کھلا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ جیسے ہی آتا ہے وہ شخص اسے اپنے پیروں میں پکڑ لیتا ہے اور اسے گوشت کھلانے لگ جاتا ہے۔
مذکورہ شخص مگرمچھ کو کھانا کھلاتے وقت ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہوا اور مگرمچھ بھی کھانا کھانے کے بعد چلتا بنا۔
What type of pet is that bro?pic.twitter.com/SjlJRYJsDA
— Figen (@TheFigen) August 2, 2022
وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت ہی خوفناک ویڈیو ہے میں تو اسے دیکھ بھی نہیں سکتا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مگرمچھ کو کھانا کھلانے والا یہ شخص ٹرینر ہوگا ورنہ وہ اسے نقصان بھی پہنچا سکتا تھا۔