پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

حجرِاسود کو بوسہ دینے اور حطیم میں نماز پڑھنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

خانہ کعبہ کے اطراف عارضی رکاوٹوں کو ختم کیے جانے کے بعد حجرِاسود کو بوسہ دینے اور حطیم میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔

حرمین کی انتظامیہ نے اس فیصلے کے بعد ایک منظم منصوبہ تیار کیا ہے کہ تاکہ اس عمل کے دوران بھیڑ بھاڑ سے زائرین کو بچایا جاسکے۔

یہ منظم منصوبہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمنٰ السدیس کی نگرانی میں بنایا گیا ہے جس پر فوری عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

May be an image of 2 people

گزشتہ شب خانہ کعبہ کے گرد عارضی حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا، یہ رکاوٹیں کرونا وبا سے حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر کھڑی کی گئی تھیں۔

تقریباً ڈھائی سال بعد رکاوٹیں ہٹنے پر اب زائرین حجر اسود اور خانہ کعبہ کو ہاتھ لگا سکیں گے، اور بوسہ دے سکیں گے۔

رکاوٹیں ہٹنے پر عمرہ زائرین والہانہ انداز میں بیت اللہ کی دیواروں اور حجر اسود کی طرف امڈتے چلے آئے، زائرین اب حطیم میں نوافل بھی ادا کر سکیں گے۔

May be an image of 5 people and monument

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں