کویت سٹی: کویتی حکومت نے ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
کویت ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کو دس سال سے زیادہ پرانی تارکین وطن کی ملکیتی کاروں کی تعداد میں کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ سفارش ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے تفویض کردہ تکنیکی کمیٹی کی جانب سے کی گئی جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دس سے بیس سال پرانی ہزاروں گاڑیاں ہیں جو نہ صرف آلودگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ سڑکوں پر حادثات کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔
یہی نہیں یہ گاڑیاں ٹریفک جام اور سبسڈی والے ایندھن کی کھپت پر دباؤ کی وجہ بنتی ہیں۔
یہ سفارش انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سےکئے گئے، جس میں کویت میں پرانی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کویت: اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ کویت کا گرم موسم معتدل آب و ہوا والے ممالک کے مقابلے پرانی گاڑیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدام کا مقصد ملک میں غیر ملکیوں کے پاس گاڑیوں کی تعداد کو محدود کرنا یا ایک سے زیادہ گاڑیوں کے مالک ہونے پر پابندی لگانا شامل ہے۔
یہ سفارش وزارت داخلہ کے جائزے پر بھی مبنی تھی جس میں غیر ملکیوں کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جنہوں نے مناسب لائسنس کے بغیر گاڑیاں بیچی یا کرائے پر لی اور ضروری ریاستی فیس ادا کی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ان کاروں میں سے زیادہ ترکی ملکیت معمولی اور کم اجرت والے غیر ملکی مزدوروں کی ہے۔