بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی اراکین اور سینیٹرز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین اور سینیٹرز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اعلان کردہ احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین اور سینیٹرز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر کے علاوہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ‌رشید بھی اس وقت الیکشن کمیشن آفس کے باہر موجود ہیں۔ پولیس کی پی ٹی آئی اراکین کو الیکشن کمیشن کے دفترجانے سے روکنے کی کوشش ہے جب کہ شاہراہ دستور پر الیکشن کمیشن کے سامنے خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے کو پہلے ہی بند کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم نے آج کے دن الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے اس احتجاج سے نمٹنے کی بھرپور تیاریاں کی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج: پولیس کو ریڈ زون میں داخلے پرمظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم

حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون مکمل سیل کردیا ہےاور پولیس کو ریڈ زون میں داخلے پر مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں