تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس اہلکاروں کے لیے اہم اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس لائن میں شہدا کی فیملیز اور بچوں سے ملاقات کی اور یوم شہدائے پولیس پر فیملیز سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

پولیس شہدا کی فیملیز اور بچوں نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 18سال بعد پولیس لائن آیا ہوں، شہدا کی فیملیز کو جس کرب سے گزرنا پڑتا ہے وہی اس کا اندازہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے صرف دکھاوے کا کام اورٹوپی ڈرامہ کیا میں شہدا کی فیملیز کے لیے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان کرتا ہوں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ شہدا کی فیملیز کے بچوں کو اچھے اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی اور کانسٹیبل سے آئی جی تک ساری پولیس کو رسک الاؤنس دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیڈیز پولیس کے لیے علیحدہ پیکیج بنایا جائے گا اور جو اعلانات کئے ہیں ان پر عملدر آمد کے لیے فالو اپ میٹنگ کال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملیز اور بچوں کی تکالیف کو دل سے محسوس کرتا ہوں، فیملیز اور بچوں کو عید پر خصوصی کیش پیکیج دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -