اشتہار

امپورٹڈ حکومت کے آنے سے مہنگائی ڈبل ہوگئی، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’ہمارے دور میں مہنگائی 17 فیصد تھی جو بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی، ان کے اقتدار میں ڈالر تقریباً 50 روپے مہنگا ہوا، عوام لوڈشیڈنگ بھی برداشت کر رہے ہیں، جو بل پہلے 5 ہزار آتا تھا اب 20 ہزار آ رہا ہے‘۔

سابق وزیر مملکت نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش کے تحت عمران خان کو ہٹایا لیکن وہ مزید پاپولر ہوگئے، اس وقت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں عمران خان سے خوفزدہ ہیں، پہلے کہتے تھے انتخابات کرائیں اور جب سے اقتدار میں آئے تو بھاگ رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کیا اختیار ہے کہ پاکستانیوں کو فارن ڈونرز ڈکلیئرڈ کریں، فیصلہ اتنی جلد بازی میں آیا کہ تمام چیزوں کو متنازع بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید کسی نئی سازش کا متحمل نہیں ہوسکتا، اب کوئی سازش ہوئی تو اس کے خوفناک نتائج ہوں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اسلام آباد کا وزیر داخلہ ہے وہ اپنی گرفتاری کی فکر کرے، ہوسکتا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ہو جائے، انہوں نے فیصل آباد میں 22 قتل کیے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں