اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

خسارے میں ڈوبے محکمہ ریلوے کے افسران کے سیر سپاٹے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: خسارے میں ڈوبے محکمہ ریلوے کے افسران کے بوگیوں کی خریداری کے بہانے چین جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 45 ارب روپے سے زائد کے خسارے میں ڈوبے محکمہ ریلوے کے 93 افسران بوگیوں کی درآمد کے بہانے 9 اگست سے چین جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 230 مسافر بوگیاں درآمد کی جائیں گی جس کی انسپیکشن کیلئے یہ افسران چین کے دورے پر جارہے ہیں۔ چین جانے والے افسران 100 ڈالر یومیہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں حاصل کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے چین سے 149 میلن ڈالر کی مسافر بوگیاں درآمد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے خسارہ کیس : شیخ رشید اور اسد عمر کی آج سپریم کورٹ میں طلبی

سپریم کورٹ میں بھی ریلوے کے مالی خسارے سے متعلق کیس دائر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سامنے آنے والے اعداو شمار کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس انجنوں کی تعداد 480 سے کم ہو کر 472 اور مسافر کوچز 460 سے کم ہو کر 380 رہ گئی ہیں جبکہ مال گاڑیوں کے 2000 ڈبے بھی کم ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں