منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حکومتِ پاکستان نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتِ پاکستان نے بھی دنیا بھر میں مشہور شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر حکومت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو کا لنک شیئر کیا۔ ویڈیو وزیر اعظم کے دورہ بلوچستان کی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ یہ حکومت کا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی بھی درخواست کی۔

مذکورہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے اب تک پانچ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 143 جبکہ جموعی لائکس 127 ہیں۔

ٹک ٹاک چینی ساختہ موبائل اپیلی کیشن ہے جو اب ویب ویژن میں بھی دستیاب ہے۔ اسے 2016 میں لانچ کیا گیا۔ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی تیسری ایپ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں