وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 45 فائر فائٹنگ مشین اور 8 اسنارکل کی خریداری کے لئے چینی کمپنی سے بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس آج سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں آگ بجھانے کے جدید آلات جن میں 8, اسنارکل اور پہلے فیز میں 45 فائر فائٹنگ مشین کی خریداری کے لئے چینی کمپنی سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چینی کمپنی کے نمائندوں نے وڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات دیں کہ سندھ حکومت نے صوبے کے بلدیاتی اداروں کو آگ بجھانے کے جدید سازوسامان کی فراہمی کے لئے قانونی کی منظوری دیدی ہے اور مذکورہ جدید سازوسامان کی خریداری کے لئے تیکنیکی ضابطے کی کارروائی کو مکمل کی جائے۔