منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں ترک اسکولز سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دو بڑے مسلم ممالک نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب میں ترکی کے اسکولز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل سمیت متعدد علاقائی مسائل پر کشیدہ تعلقات کے باعث تعلیمی سال 2020-2021 کے لیے اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔

ترکی کی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی نگرانی میں چلنے والے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ جون میں پیرس میں ہونے والی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن پری سمٹ کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم کی بات چیت کے بعد کیا گیا۔

گزشتہ سال مارچ میں سعودی وزارت تعلیم نے کہا تھا کہ مملکت میں ترکی کے 26 اسکول کام کر رہے ہیں۔

ترکی نے گزشتہ سال سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت مشرق وسطیٰ میں علاقائی حریفوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں