اشتہار

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اعلان پر بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوسروں کوسلیکٹڈ کہنےوالوں نےسلیکٹڈ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکمراں اتحاد کوشکست کا خوف ستانے لگا ہے، دوسروں کوسلیکٹڈ کہنےوالوں نے سلیکٹڈ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرالیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماراخیال تھا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرےگا، کیونکہ لاہور ہائیکورٹ پہلے بھی نوٹسز جاری کرچکی ہے.

- Advertisement -

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سوری بطوراسپیکر تمام استعفے منظور کرچکے تو الیکشن کمیشن میں بھی تمام استعفوں کو اکٹھے منظور کیاجانا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پرانتخاب کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عدالت جارہے ہیں ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا نہیں اور ضمنی انتخاب کا شیڈول آگیا، جن لوگوں کواداروں کی عزت کی پروا نہیں وہ ایسےفیصلے ہی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق قومی اسمبلی کی نو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا، کاغذات نامزدگی دس اگست سے تیرہ اگست کے درمیان جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں