اشتہار

پی پی 139 کے ضمنی انتخابات کیلیے ن لیگ کو کوئی امیدوار نہ مل سکا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کو کوئی امیدوار ہی نہ مل سکا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 پر ضمنی انتخاب کے لیے وفاق میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو کوئی امیدوار ہی نہ مل سکا ہے جس کے باعث پی پی 138 سے ن لیگی ایم پی اے میاں عبدالرؤف کو مجبوراً اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانا پڑے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایم پی اے میاں عبدالرؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سپورٹرز کے اصراف پر اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ دو روز قبل مذکورہ حلقے سے پاکستان تحریک انصاف نے آستانہ عالیہ شرقپور کے سجادہ نشین میاں محمد ابوبکر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ پی پی 139 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن جلیل شرقپوری کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں