اشتہار

کمر توڑ مہنگائی: کوکنگ آئل ساشے پیک میں ملنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں امیر اور ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے وہیں غریب اور متوسط ممالک میں بھی شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔

روس یوکرین جنگ کے باعث ایک جانب دنیا میں خام تیل اور ایندھن کی کمی کا سامنا ہے تو دوسری جانب افریقا جیسے غریب خطے میں کھانے کے تیل کی شدید قلت ہے۔

نائیجریا میں ناپید کھانے کے تیل کی قیمت قوتِ خرید سے باہر ہونے کے بعد کوکنگ آئل چند ملی لیٹر (ایم ایل) میں فروخت کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ملک کی بڑی مارکیٹوں اور بازاروں میں کوکنگ آئل ساشے پیک میں بیچا جارہا ہے۔ دکانداروں نے کم ترین سائز کے آئل ساشے پیکس کو سجا کر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

قوت خرید نہ ہونے کے باعث پانچ گرام کے توتھ پیسٹ کے ساتھ ساتھ 10 ملی لیٹر کے آئل ساشے پیک خریدنے پر مجبور ہیں۔

اشیائے ضروریہ اور کھانے پینے کی چیزوں کے دام بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔
اقوام متحدہ پہلے ہی براعظم افریقا میں خوراک کی شدید قلت سے دنیا کو خبردار کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں