تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

فیس بک کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ کے فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر 2022 سے فیس پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کرسکیں گے۔

فیس بک پر لائیو اسٹریم ویڈیو کا فیچر متعدد ٹرائلز اور ٹیسٹوں کے بعد دو سال قبل عوامی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔

صارف لائیو ایونٹس کو اگرچہ نشر کرنے کے لیے فیس بک لائیو کا استعمال کرسکیں گے لیکن وہ فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹ پلے لسٹس بنانے یا پرڈکٹس ٹیگ نہیں کرسکیں گے۔

یہ فیچر تخلیق کاروں اور برینڈز کو سامان فروخت کرنے، ناظرین اور ممکنہ طور پر نئے صارفین سے جڑنے کا راستہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ چوں کہ صارفین کے دیکھنے کے رویے مختصر دورانیے کی ویڈیو کی طرف تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہم بھی فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی توجہ ریلز پر مرکوز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریلز فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی مختصر دورانیے کی ویڈیو پروڈکٹ ہے۔ مبصرین کے مطابق فیس بک چین کی ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے ریلز پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر صارفین ویڈیو کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا اور انہیں متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز اور ریلز ایڈز کے ساتھ تجربے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی پرانی لائیو ویڈیو کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے اپنے پیج یا کریئیٹر اسٹوڈیو سے اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -