اشتہار

‘ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں کیخلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں فوجی افسران شہید ہوئے، انہوں نے امدادی کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کیا لیکن اس حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں کیخلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے۔ دشمن قوتیں ملکی دفاع کو کمزور کرنے کے درپے ہیں اور کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ یہ وطن پاک کی سرحدوں کی محافظ ہیں۔ وطن پر جان قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں اور قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔ سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی زبان کا استعمال تشویش ناک ہے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کی کچھ لوگ سرپرستی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ایک شخص قوم پر مسلط ہوا جس نے رواداری کی سیاست کو ختم اور نفرت کے کلچر کو فروغ دیا اور اقتدار چلے جانے کے بعد اداروں پر الزامات لگائے۔ اس شخص نے ذاتی مفادات کیلیے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وہ اب اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے، ملک سے محبت اقتدار کے ساتھ مشروط نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں