بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹول ٹیکس سے متعلق وزارت کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس لگائے جانے کی تردید کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے آئندہ برس سے مملکت کی متعدد شاہراہوں پر ٹیکس وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے، وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس کے حوالے سے سعودی ٹی وی چینل نے جو خبر دی وہ وزارت کے حوالے سے نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مملکت میں ٹول ٹیکس لگانے کی اطلاع درست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئیں تھی کہ سعودی عرب میں بھی حکومت نے ٹول ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹول ٹیکس ایسی شاہراہوں پر لگایا جائے گا جہاں متبادل روڈ ہوں گے، متبادل سڑکوں کو استعمال کرنے والوں سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹول ٹیکس پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے نافذ کیا جائے گا، جس کا مقصد روڈز تیار کرنے، ان کی اصلاح و مرمت تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں