اشتہار

‘انتخاب یا انقلاب، کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، انتخاب یا انقلاب۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے 13 اگست کے پاور شو کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی۔ 13 اگست کو پورا پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان اپنے قائدعمران خان کا آئندہ کا لائحہ عمل سنیں گے۔ اب انتخاب یا انقلاب، کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں 13 اگست کی شب اسلام آباد میں جلسہ کرنے اور جلسے میں ہی 14 اگست آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 13 اگست کی شب اسلام آباد میں جلسہ اور آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اس میگا پاور شو کیلیے ایک لاکھ افراد کو جلسے میں لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذمے داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں