اشتہار

آواز سریلی نہ ہونے پر سوشل میڈیا اسٹار کے گانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں آواز سریلی نہ ہونے پر سوشل میڈیا اسٹار کے گانا گانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بنگلہ دیشی سوشل میڈیا اسٹار 37 سالہ ہیرو عالم کی آواز سریلی نہ ہونے پر بنگلہ دیشی پولیس نے گلوکار پر پابندی لگادی ہے جبکہ گلوکار نے پولیس پر ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ گلوکار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس انہیں گزشتہ ہفتے گھر سے اٹھا کر لے گئی اور 8 گھنٹوں تک حراست میں رکھا، اس دوران مجھ پر ذہنی تشدد کیا گیا۔

عالم نے کہا کہ پولیس کا کہنا تھا کہ میں گلوکار بننے کے قابل نہیں ہوں کیوں کہ میری آواز بہت بری ہے، قومی ہیروز کے کلاسیکل گانے اور غزلیں کیوں گاتے ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجھے کلاسیکی گانے بجانے سے روک دیا ہے، اور میرا میوزیکل کیریئر ختم کر دیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ اتنی بے سری آواز میں گانے پر مجھے معافی کے بانڈ پر دستخط کرنے چاہیے۔

دوسری جانب ڈھاکہ کے چیف جاسوس ہارون الرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں عالم کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئی، جس پر پولیس نے کارروائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ عالم نے اپنی ویڈیوز میں بغیر اجازت پولیس کی وردی پہننے اور قومی ہیروز کے گانے بے سری آواز میں گانے پر معذرت کی ہے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ہیرو عالم کی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کے فیس بک فالورز کی تعداد تقریباً 20 لاکھ اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 15 لاکھ ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں