بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں آج پھر بادلوں کے برسنے کی امیدیں ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو بے تاب ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل، کہیں ہلکی اور کہیں بوندا باندی کا امکان رہے گا، کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل ابھی بھی موجود ہیں۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کراچی کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

تازہ ترین پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا ہیوی اسپیل چند روزمیں داخل ہوگا، آئندہ چند روزمیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی شہر میں اس وقت شدید حبس ہے اور سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت38ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب76فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، بارش کا یہ سلسلہ 9اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارش میں شدت10اگست تا13اگست کے دوران رہے گی۔

علاوہ ازیں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، خضدار، ژوب، بارکھان اور قلات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں