بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عثمان بزدار نے منحرف ایم پی اے کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منحرف ایم پی اے عظمیٰ کاردار کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ کاردار کےعثمان بزدار پر کرپشن الزام لگانے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ عثمان بزدارکی جانب سے عظمیٰ بزدار کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 روز میں عظمیٰ کاردار نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سابقہ ایم پی اے عظمی کاردار نے بھی عثمان بزدار کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر کرپشن کا کوئی غلط الزام نہیں لگایا عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن کیخلاف ایف آئی اےتحقیقات کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں