جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’عمران خان 100 جلسے کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔

طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو، فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔

- Advertisement -

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے آئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل آتا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں