اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کویتی وزیراعظم کی نئی حکومت کا اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے نومنتخب وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے تمام وزراء کو ریاستی اداروں میں شفافیت لانے اور بلاتفریق و امتیاز کام کرتے ہوئے کسی کی سفارش قبول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کویت کی نئی کابینہ تشکیل پانے کے بعد اب اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہے اور نئی حکومت نے کام شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے نمائندگان یا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنے دفاتر میں داخلے سے روکیں اور انہیں سرکاری محکموں کے کام میں مداخلت کی اجازت نہ دیں۔

وزیراعظم نے ریاستی وزارتوں میں ترقیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے اہل افراد کی فہرست تیار کریں جو ترقیوں کے اہل ہوں۔

وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ شفافیت اور معروضیات کی بنیاد پر ایک نئے اور مختلف انداز پر عمل کرتے ہوئے ایسے کسی بھی لین دین کو پاس نہ کریں جو معیار پر نہ اترتے ہوں اور نہ کسی کی سفارش قبول کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں