ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کو زوم کر کے دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کی جناب سے اس فیچر کی آزمائش جاری ہے، اور ابتدائی طور پر صرف پلیٹ فارم کے پریمیم سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کے مطابق فیچر میں تبدیلیاں کرکے اسے بہتر انداز میں دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔

پنچ ٹو زوم نامی فیچر میں پورٹریٹ یا فل اسکرین ویو میں ویڈیو کو زوم کرنا ممکن ہوگا، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پریمیئم سبسکرائبرز کو فون یا ویب سائٹ پر یوٹیوب سیٹنگز مینیو میں جانا پڑے گا۔

سیٹنگ میں ‘ٹرائی نیو فیچر’ سیکشن میں جا کر صارف اپنی مرضی کے مطابق اسے زوم کرسکے گا، اس فیچر سے ویڈیو کو 8x زوم کرنا ممکن ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں