بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیردفاع کو برطرف کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔

انہوں نے لکھا کہ دوسرا مشورہ ہے اپنی سیاست کیلئے شہدا کو استعمال کرنےکی حد تک نہ جھکیں۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں بُرا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کر بدتہذیبی کو ترویج دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں