اشتہار

سستا پیٹرول، عوام کے لیے انوکھی آفر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے عوام کو سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے پلاسٹک کی تھیلی جمع کروانے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرول پمپ مالک نے یہ پیشکش پلاسٹک کا کم سے کم استعمال کرنے کے لیے دی ہے۔ شہری استعمال شدہ تھیلیاں جمع کروا کر 1 روپے سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

اشوک کمار نامی پیٹرول مالک نے 15 جولائی سے تین ماہ کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

اب تک پمپ پر شہری 700 سے زائد پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کروا کر سستا پیٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ پلاسٹک کی بوٹلوں کے بدلے میں بھی سستا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔

قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں