اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے جس کے لیے شیخ محمد بن زید النہیان کے مشکور ہیں، دونوں برادر ملک مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔
Grateful to my brother His Highness Sheikh Mohammed Bin Zayed Al-Nahyan @MohamedBinZayed
for the investment that the UAE is going to make in various sectors of Pakistan. Both brotherly countries are very keen to further strengthen their multifaceted relationship.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ قطر میں دو لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔