لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد پچیس مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا۔
فواد چوہدری کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان 100 جلسے کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی‘
اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد پچیس مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا، قوم حقیقی
آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔
چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئ کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 8, 2022