بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شادی کے منڈپ میں دلہا دلہن لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک اور واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں جوڑے کو لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے منڈپ میں دلہا دلہن بیٹھے ہوئے ہیں کہ اچانک دلہن غصے سے دولہا کی طرف ہاتھ بڑھاتی ہے جسے دلہا روکنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوجاتی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی میں بدل جاتی ہے۔

آس پاس کے لوگ انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ روکنے میں ناکام رہے، ویڈیو میں یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ کیا بنی۔

صارفین ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے، جبکہ کچھ یہ جاننے کے لیے بے حد متجسس تھے کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ کیا بنی۔

صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ شادی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔”

ایک صارف نے لکھا "دونوں کو کم از کم اس وقت تک انتظار کرنا چاہیے تھا جب تک کہ ہوٹل واپس نہیں پہنچ جاتے، خاندان اور دوستوں کے سامنے کیوں لڑ رہے ہیں۔”

ایک نے تبصرہ کیا، "او ایم جی شاید انہیں اس شادی پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔”

چوتھے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "ٹھیک ہے، یہ زندگی بھر کی وابستگی شروع کرنے کا ایک طریقہ ہے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں